آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
جس کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں 19 فروری 2025 کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا، جبکہ دیگر میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچز ہوں گے۔
آئی سی سی نے بتایا کہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، ایونٹ کے فائنل کیلیے اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل ایونٹ کا ممکنہ شیڈول سامنے آیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری 2025 سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سمیت آئندہ آنے والے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، پاکستان ٹیم بھی 2026 میں بھارت نہیں جائے گی، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *