امریکی صدر کا بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا۔

امریکی صدر سے اوول آفس میں صحافی نے سوال کیا کہ ‘ کیا وہ بھارت سے ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کریں گے’؟

امریکی صدر نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ ‘جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہو جاتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے’۔

یاد رہےکہ امریکی صدر نے چند روز قبل بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد بھارتی درآمدات پر مجموعی ٹیرف  50 فیصد تک پہنچ گیا۔

امریکی ٹیرف عائد ہونے کےبعد بھارتی وزات خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت پراضافی ٹیرف عائد کرنے کا امریکی اقدام بےحد افسوسناک ہے، بھارت جو کررہا ہے وہی اقدامات کئی دوسرے ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں کررہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اقدام ناانصافی پر مبنی، بلاجواز اور غیرمنصفانہ ہیں، بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *