انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا، فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائیگا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کیا اور عدالت میں موجود ملزمان کو باہرجانے سے روک دیا تھا۔

تاہم بعد میں عدالت نے بتایاکہ دونوں مقدمات کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا، رات دیر ہونے کے باعث آج فیصلہ نہیں سنارہے، فیصلہ پیرکو سنایا جائے گا۔

پولیس نے 9 مئی کو تھانا شادمان کو جلانے کے مقدمے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا، مقدمے میں 25 ملزمان کا ٹرائل کیا گیا، 15 اشتہاری قرار اور ایک وفات پاچکا ہے۔

مقدمے میں مجموعی طور پر 45 گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔

شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمرسرفرازچیمہ، اعجازچودھری ،عالیہ حمزہ اورصنم جاوید بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

9 مئی کو جناح ہاؤس کےقریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دوسرے مقدمے میں 65 گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔

17 ملزمان کا ٹرائل کیاگیا، 7 اشتہاری قرار دیے گئے اور ایک ملزم وفات پاچکا ہے جبکہ ملزمان میں شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ اور دیگر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *