اگر پی ٹی آئی بار بار مؤقف تبدیل کریگی تو مذاکراتی عمل مثبت طور سے آگے نہیں بڑھ سکے گا،سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں اجلاس میں صرف دو مطالبات زبانی پیش کیے ، پی ٹی آئی نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مطالبات تحریری شکل میں پیش کریں گے لیکن اسد قیصر کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کرنے میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں اگر تحریک انصاف بار بار مؤقف تبدیل کرے گی تو مذاکراتی عمل مثبت طور سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی صورت مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہچانا چاہتی ، پی ٹی آئی اور اپوزیشن کمیٹی کے ارکان جو بات کریں گے وہ حتمی ہوگی، تحریک انصاف کے نکات واضح ہیں اور تحریری طور پر دینا رسمی کارروائی ہے ، بانی اور قیادت سے ملاقات کے بعد تیسری نشست میں چیزیں واضح ہوں گی ، حکومتی کمیٹی کو وقت دے رہے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *