میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پیشگی شرائط کے ساتھ ملاقات نہیں کرائی جا سکتی، ایسی ملاقات کسی قیدی یا مجرم سے نہیں ہو سکتی جہاں مرضی کا ماحول دیا جائے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بات چیت میں ڈیڈ لاک عمران خان کی ذات اور ان کے کیسز سے متعلق ہے، عمران خان کا مرکزی نکتہ ہی یہ ہے کہ مجھے رہائی ملنی چاہیے، اگر اس کے علاوہ وہ کوئی بات کرنا چاہتے ہیں تو مذاکرات میں کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، تحریک انصاف والے ڈرتے ہیں کہ مطالبات لکھ کر دیں گے تو پھنس جائیں گے، عمران خان مذاکرات کی آڑ میں آفر ملنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔
بات چیت میں ڈیڈ لاک عمران خان کی ذات اور ان کے کیسز سے متعلق ہے،طلال چوہدری
