بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے بل میں ایک ماہ کیلئے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافےکا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین پر نہیں ہوگا، اس کے علاوہ ونٹرپیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *