اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست کی سماعت کریں گے۔
ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے ضمانت اس شرط پر دی تھی کہ ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائےگا لیکن بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ اس لیے عدالت سے درخواست کی جاتی ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کر دی جائے۔
بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
