اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سماعت راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری کی بنا پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کیا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں ۔
یاد رہے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔
بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
