بڑے کیس کا بڑا فیصلہ: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو متوقع

عدالتی عملے کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں، جس کے باعث 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری کو سنایا جائے گا۔

عدالتی عملے کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکلا کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *