عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔
2 بارپاکستان کی وزیراعظم بننےوالی بے نظیربھٹو 2007 میں جلا وطنی ختم کرکے پاکستان پہنچیں تو پہلے 18 اکتوبر کو استقبالی جلوس میں دھماکے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے۔
پھر27 دسمبر2007 کو بے نظیربھٹو روالپنڈی لیاقت باغ میں جلسے سے واپسی پرجان لیوا حملے میں وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
لاڑکانہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نوڈیرو پہنچ گئے ہیں، جہاں اُنہوں نے بی بی کے مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بے نظیر بھٹو شہید کو عوام سے بچھڑے 17 سال گزر گئے
