جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔
دوسری جانب آج خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے اور میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں اگر حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
جمعیت علمائے اسلام کی خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
