حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج ہوگا


تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہوگا، پی ٹی آئی کی جانب سے  5 رکنی کمیٹی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5رکنی کمیٹی کےپاس مذاکرات کامینڈیٹ ہے، معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، جو بھی ہمارے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے رابطہ کرسکتا ہے، مذاکرات پر ڈیولپمنٹ کی جہاں تک بات ہے امید ہے آج میٹنگ ہوگی، حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے آتی تو بات کرنے کو تیار تھے اب بھی تیار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین صرف پارلیمنٹ میں بات کر کے چلے جاتے تھے، کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھنا میری امانت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *