دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نیا مسودہ تیار

حکومت کی جانب سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نیا مسودہ جے یوآئی کو بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامران مرتضیٰ اورحکومت کی قانونی ٹیم کےدرمیان مشاورت جاری ہے ، جے یو آئی (ف) کو 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن بھی دیے گئے ہیں، جس میں اگر وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تو حکومت تعاون کرنے کیلئے بلکل تیار ہے، نئی قانون سازی کے تحت ڈی سی اور وزارت داخلہ کے تحت رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تویہ بھی ممکن ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ مولانا فضل الرحمان کو مسودے سے آگاہ کریں گے اور مولانا فضل الرحمان پارٹی کی مجلس شوریٰ اور دینی مدارس کو اعتماد میں لیکر جواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *