ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف وزیراعظم نے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔
ٹاسک فورس ریاست، اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کےذمہ داروں کا تعین کرےگی۔
چیئرمین پی ٹی اے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہیں۔
ٹاسک فورس میں جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ، اطلاعات، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ڈائریکٹر آئی بی، آئی ایس آئی ،ایم آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی پولیس اسلام آباد شامل ہیں۔
ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل کر دی گئی
