سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں گفتگو

سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اُن کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کل جو لوگ مجھ سے ملے ہیں، انہوں نے جو مجھے تفصیلات فراہم کی تھی وہ پوری نہیں تھی، آج مجھے ساری تفصیلات ملی ہیں، آج جو میرے فیملی کے لوگ آئے ہیں اور میرے دیگر وکلا آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ کتنے لوگ مارے گئے ہیں اور کس طرح سے گولیاں چلائی گئی ہیں، مجھے انہوں نے بتایا ہے کہ 14 لوگوں کی شہادت کی  تفصیلات آگئی ہیں اور مزید بھی شہادتوں کا بتایا جا رہا ہے کہ اور بھی لوگ ہو سکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکروں کا احتجاج ایک جمہوری  عمل ہے، ریاست کی طرف سے نہتے لوگوں پر  سیدھی گولیاں چلانا دنیا کی کس جمہوریت میں ہوتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر پورے زور سے اواز اٹھائیں گے ہم ہر انٹرنیشنل فورمز پر جائیں گے اور ہر سطح پر  اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے،اگر یہ سمجھتے ہیں کہ جو انہوں نے کیا ہم اس پر خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا کیونکہ یہ جو بربریت ہوئی ہے دنیا میں کسی جگہ نہیں ہوا اور یہ یحییٰ خان پارٹ ٹو اوپر  آ کے بیٹھ گیا ہے، میری اس معاملے پر مزید مشاورت جاری ہے اور میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہوں ہم اس کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔

‏بیرسٹر گوہر خان کے حوالے سے انہوں نے کہا شہادتوں اور احتجاج کے حوالے سے پارٹی میں  جو کنفیوژن ہے اس پر میں یہی کہوں گا کہ بیرسٹر گوہر خان کو یا تو چیزوں کی سمجھ نہیں یا اندازہ نہیں ہے کہ اصل ہمارے ساتھ اور ورکروں کے ساتھ  ہوا کیا ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم خاموش ہوجائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
‏‏

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *