شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

لاہور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں  تھانہ شادمان کو جلانے اور توڑپھوڑ  کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *