میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن آف لیڈر شبلی فراز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹ کے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔
شبلی فراز نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بھیج دیا ، انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے خلاف 32 ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث مستعفی ہو رہے ہیں۔
شبلی فراز کے استعفے کے بعد اب جوڈیشل کمیشن میں عمران خان کی ہدایت پر سینیٹر علی ظفر نمائندگی کریں گے۔
شبلی فراز نے استعفیٰ دے دیا
