پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کہا ہے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہناتھاکہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کیسز میں سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر شبلی فراز اور ایم این اے عمر ایوب سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا تھا۔
عمران خان نے واضح کہا ہے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا، علیمہ خان
