غزہ: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والوں کی کم از کم تعداد60 ہزار 34 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق شہدا میں 18 ہزار 592 بچے، 9 ہزار 782 خواتین اور 4 ہزار 412 بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔
وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 45 ہزار 870 افراد زخمی بھی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ تینوں طبقات مجموعی شہادتوں کا 55 فیصد ہیں جو واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کا بڑا نشانہ براہِ راست عام شہری بن رہے ہیں۔
وزارتِ صحت نے ایک بار پھر عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور طبی تنظیموں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرکے اسرائیلی حملوں کو رکوائیں، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور غزہ تک انسانی و طبی امداد کی ترسیل بحال کریں۔
غزہ میں 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد60 ہزار 34 ہوگئی
