فوجی عدالتوں میں زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس  کی سماعت ہوئی, سماعت 7 رکنی آئینی بینچ کی جانب سے کی گئی۔

جس میں  پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل لطیف کھوسہ اور  ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہا کہ زیر حراست افراد کی کم از کم جیلوں میں ملاقات تو کرائی جائے، جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ ملاقات سے متعلق اٹارنی جنرل یقین دہانی کراچکے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی طبیعت ناساز ہے، خواجہ حارث کو معدے میں تکلیف ہے جس کے وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے لطیف کھوسہ کی جانب سے زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *