مائنس عمران خان ممکن نہیں ہے، علیمہ خان


سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر سنتے ہیں، بشریٰ بی بی یا علیمہ خان پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے رہی ہیں، یہ باتیں یہ خود پھیلاتے ہیں، کیونکہ وہ مائنس عمران خان کی بات کررہے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہوگا، ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہیں۔

علیمہ خان نے کہا ہمارے ساتھ پارٹی میں کوئی بھی رابطے میں نہیں ہوتا ، جب پارٹی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا تھا، اس روز سلمان اکرم راجا نے عمران خان کو پیغام بھیجنے کا کہا تھا۔

بشریٰ بی بی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا  عمران خان نے بشریٰ بی بی کو احتجاج سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی تھی کیونکہ وہ دو ہفتے پہلے سے بیماری کےباعث تاریخ پر نہیں آرہی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *