ملک بھر کی موسمی صورتحال

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، کرم اور گردونواح میں بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد، مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ سیالکوٹ، ناروال، گوجرنوالہ، جہلم، لاہور، فیصل آباد میں ہلکی دھند متوقع ہے۔

اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور اور گردو نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، میدانی اضلاع میں جھکڑ اور تیزہوا ئیں چلنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *