کوئٹہ: نواحی علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کا مرکزی ملزم اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا۔
پولیس کےمطابق مقتولہ کا بھائی جلال قتل کا مرکزی ملزم ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کیس میں قبائلی سردار شیرباز اوربشیر احمد 10روزہ پولیس ریمانڈ پر او رمقتولہ کی ماں جیل میں ہے۔
قتل کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئے 10 روز گزر چکے ہیں لیکن پولیس اب تک مرکزی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی ہے۔
یاد رہے کہ بانو بی بی اور احسان اللہ کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سنجیدی ڈیگاری کےعلاقے میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا۔
واقعے کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مقتول خاتون اور مرد کا ازدواجی تعلق نہیں تھا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے اور تمام ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔
نواحی علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کا مرکزی ملزم اب تک گرفتار نہ ہو سکا
