نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ  میں دائر حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

میڈیا کے مطابق 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق دائر اپیلوں پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 10مارچ سے سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن بینچ کا حصہ ہوں گے۔

9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی جب کہ  بینچ 12مارچ کو 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

واضح رہے  کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *