وزیراعظم شہبازشریف کا مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جے یوآئی ایف مولانا فضل الرحمان آج اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس  میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانافضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت دی تھی، ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

جبکہ مولانافضل الرحمان نے وفاق المدارس کے ذمہ داروں سے رات گئے مشاورت کی ہے، ملاقات میں مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نئی تجاویز دیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کیلئے رجوع کرینگے، وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانافضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے مفتی تقی عثمانی سے آج کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *