میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اپنے پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے ، جہاں انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے اور ملاقات کا انتظار کرتے رہے۔
جس کے بعد جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سےمتعلق ہمیں کوئی اطلاع نہیں ملی، جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی
