وزیرِ اعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں کنٹینر سے گرائے جانے والے زخمی کارکن سے پشاور میں ملاقات کی، ملاقات وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی۔
وزیرِ اعلیٰ علی امین کی جانب سے زخمی کارکن کے علاج کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے،کارکنان پارٹی کا اثاثہ اور عمران خان کے اصل ٹائیگرز ہیں، جلد عمران خان کی رہائی عمل میں لائیں گے، ہم اپنے زخمی اور شہید کارکنوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیرِ اعلٰی خیبر پختونخواہ کی کنٹینر سے گرائے جانے والے کارکن سے ملاقات
