سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور ڈی چوک میں شہید ہونے والے بیس سالہ انیس ستی کے گھر گئے۔
وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ ایم پی اے جناب لطاسب ستی، شیخ وقاص اکرم، اور فیصل امین خان گنڈاپور موجود تھے۔
علی امین نے انیس ستی شہید کے والد سفارش ستی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور ایک کروڑ کی مالی امداد دی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انشاءاللہ شہید انیس ستی کے اہلخانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انصاف کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی انیس ستی کے والد سے ملاقات
