وزیرِ راعلیٰ کے حکم پر پاراچنار میں ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے،بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف کی جانب سے کہا گیا کہ علاقے کے راستے کھولنے سے متعلق بھی جلد خوشخبری ملے گی، 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہوگا جس میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ وزیرِ راعلیٰ کے پی کے حکم پر پاراچنار میں ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے جب کہ درجنوں مریضوں کو علاج کے لیے پشاور پہنچایا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *