پاکستان اور بنگلا دیش کےدرمیان دوطرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے


پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان مئی میں دوطرفہ سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق  دونوں بورڈز  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ طور  پر ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کیا ہے، طےشدہ ایف ٹی پی کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان میں تین و ن ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی تھی، نظرثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورہ  بنگلا دیش میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنےکا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم جولائی میں دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریزکھیلےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *