پاکستان نے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ فائنل میچ میں بنگلہ دیش کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 139 رنز بنائے ، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ 140 رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے با آسانی صرف 11 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
کپتان نثار علی نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ صفدر نے 47 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کے دو شہروں لاہور اور ملتان میں کھیلا گیا۔
پاکستان بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا چیمپئن بن گیا
