چارسدہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری ہے، 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات پابندی کا بہترین جواز ہیں، اس لئے وہ پی ٹی آئی پر پابندی کو سپورٹ کرتے ہیں۔
گورنر راج سے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسٹیک ہولڈر کےساتھ مشاورت کے بعد گورنر راج کافیصلہ کریں گے، گورنر راج مسئلے کا حل نہیں، گورنر راج سے صرف انا اور ضد پوری ہو جائے گی۔
پریس کانفرنس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن وامان اور صوبائی حکومت کے متعلق تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کررہےہیں، صوبائی حکومت عمران خان کو چھڑوانے کیلئے اسلام آباد پرچڑھائی کررہی ہے، احتجاج میں پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر نہیں پکڑا گیا، اس وقت صوبے میں آگ لگی ہے لیکن صوبائی حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے گئی۔