کراچی میں ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم


وزیرداخلہ کے اعلان کے تحت کراچی میں ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے جبکہ نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز سے بھی شہری مستفید ہوسکیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم دفتر کو  پہلے ہی 24/7 کردیا گیا ہے، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتربھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *