چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے مائیں بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے 5 اگست کو عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کل کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئی اور عوام نے اپنے قائد کے لیے آواز اٹھائی۔
ان کا کہنا تھا ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسےکل عوام نے عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود اسٹے پر ہے، الیکشن کمشنر کا اپنا ٹینیور ختم ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیکفیشن غیر قانونی ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیکفیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا اسحاق ڈارنے ماضی میں کہا تھا کہ ڈس کوالیفکیشن وہی ہو گی جو آئین میں لکھی ہے، ہم اس نااہلی کو چیلنج کریں گے، اپوزیشن لیڈر وہی رہیں گے یہ سیٹ ان کے لیے ریزرو ہے۔
کل 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، بیرسٹر گوہر
