گولی کیوں چلائی کا پروپیگنڈا کرنے والے اپنے فرار لیڈروں سے پوچھیں کہ گولی کیوں دی، عطا تاڑر

‏وفاقی وزیر عطا تاڑر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینکڑوں لاشوں کی بات کرتی ہے دوسری طرف اِنکی اپنی پارٹی کا چیئرمین کہتا ہے کہ بارہ لاشیں ہیں ۔اور حقیقت میں ایک لاش بھی سامنے نہیں آئی۔ یہ لاشیں صرف ٹک ٹاک، فیس بک اور واٹس ایپ پر ملیں گے۔ یہ قوم کے ساتھ مذاق اور جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔
اِنکا احتجاج پرامن نہیں بلکہ اسلحہ سے لیس جتھے کا حملہ تھا، اب اپنی ناکامی چھپانے کے لیے لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ قوم کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لوگ سیاسی جماعتیں بنا لیتے ہیں،آخر کب تک فائنل کال اور انقلاب کی گولی دے کر غریب کے بچے کو آگے کرتے رہیں گے؟
انہوں نے مزید کہا کہ گولی کیوں چلائی کا پروپیگنڈا کرنے والی پیڈ برگیڈ یہ سوال اپنے موقع سے فرار ہونے والے لیڈروں سے پوچھیں کہ ہمیں “گولی کیوں دی؟”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *