پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا کہ ون ڈے میں اللہ کی مدد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے میگا ایونٹ کے لیے جوش و خروش اور ٹیم کی تیاری اور تعمیر میں اضافہ ہوا ہے اور ہم بے تابی سے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے اور 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے منتظر ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا ملک اپنی شاندار مہمان نوازی کے لیے پہچانا جاتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ شائقین نہ صرف ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے بلکہ دیگر ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہیں گے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ایک بہترین موقع ہے کیونکہ پاکستان 28 برسوں میں اپنے یہاں پہلے آئی سی سی ایونٹ کا خیرمقدم کرتا ہے اور خاص طور پر چونکہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں۔ ہم اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
ہم بے تابی سے اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے منتظر ہیں، محمد رضوان
