ہم پر بلاوجہ کا خوف مسلط کیا جاتا ہےکہ بیرونی ایجنڈا آئے گا، طاہر اشرفی


اسلام آباد میں مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے نظام کو کسی بیرونی ایجنڈے سے خطرہ نہیں، مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ ہی منسلک ہونا چاہیے، مدارس کا معاملہ تعلیمی معاملہ ہے لہٰذا اسے سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔

علامہ طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں مدارس کے نئے بورڈز بنانے کا فیصلہ کیا گیا،  آج وہ تمام بورڈز بھرپور طریقے سےکام کررہے ہیں، ہم کیسے مدارس پر سمجھوتا کرسکتے ہیں، ہم پر بلاوجہ کا خوف مسلط کیا جاتا ہےکہ بیرونی ایجنڈا آئے گا اور یہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر ڈی جی مذہبی تعلیم غلام قمر کا کہنا تھا کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد مدارس سے متعلق معاہدہ ہوا تھا، طے ہوا تھا کہ تمام مدارس ڈائریکٹریٹ ریلیجیس ایجوکیشن کے ساتھ منسلک ہوں گے، ہم نے مدارس کو قومی دھارے میں لانا ہے اور تعلیمی نظام کو سپورٹ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *