کل پاکستان میں شوال کا چاندنظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے،سپارکو

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق شوال کا چاند آج تشکیل پاگیا۔ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند  پاکستانی وقت کے مطابق 15:58 بجے تشکیل پایا۔ سپارکو نے بتایاکہ کل غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمرتقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور کل پاکستان میں شوال کا چاندنظر آنے کا امکان نہایت…

مزید پڑھیں

ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیپیئر میں کھیلا گیا جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت…

مزید پڑھیں

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نوبل امن انعام کیلئے نامزد

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے فروغ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں معروف نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی نارویجن سیاسی جماعت ’پارٹیٹ سینٹرم‘ نے اعلان کی، جس نے تصدیق کی کہ اس نے ایک اہل نامزد کنندہ کے ساتھ…

مزید پڑھیں

عید سے قبل عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے بھجوائےگئے سامان میں عید پر پہننےکے لیے 4 نئےجوڑے، جوتے اور  ویسٹ کوٹ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی…

مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ سے حتمی مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، ڈیل کے تاثرکی باتیں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں، ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ طلال چوہدری کا طالبان کی واپسی کا بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردی کے نرغے میں ہے، یہ الزامات…

مزید پڑھیں

پاکستان کے وسیع تر مفاد کیلئے ہم اپنےذاتی مفادات اور انا کوپاکستان کے تابع کریں گے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد میں رب ذوالجلال کا احسان پاکستان تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان رب العزت کا عظیم تحفہ ہے، اللہ تعالیٰ نے ماہ رمضان میں یہ تحفہ عطا کیا، قیام پاکستان ہمارے لیے کسی معجزے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم تقاضہ کررہی ہےکہ ہم متحد ہوجائیں،…

مزید پڑھیں

عدالت کا صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تاہم درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے مچلکے کم کرکے 20 ہزار کر دیے۔…

مزید پڑھیں

تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ایسی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں صوبے یا قومی…

مزید پڑھیں

وزیرِ اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری…

مزید پڑھیں

عدالت کا عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور  بچوں سے بات کرانے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور  بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت…

مزید پڑھیں