سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی پُرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عمران خان کی۔جانب سے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں سویلین کا ملٹری کورٹ ٹرائل کالعدم قرار دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔
نو مئی پُرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
