خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیشرفت نہ ہوئی توحکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق ہم سے کسی نے نہیں چھینا، قانون کی حکمرانی اورانصاف نہیں ہوگا توہمارے پاس احتجاج کے علاوہ اورکیا راستہ رہ جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تاکہ ملک میں استحکام آئے، انتخابات ایک سال پہلے یا ایک سال بعد بھی ہوسکتے ہیں اگر 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پرکمیشن کے معاملے پرپیش رفت نہ ہوئی تومذاکرات ختم ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافے کی ہمیں خوشی ہے مگر حکومت نے 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے اس کا بتانا پڑے گا، یہ قرضے آئی پی پیز کے لیے لے رہے ہیں، مارچ میں آئی پی پیزکا پھرمسئلہ شروع ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *