میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ قائمہ کمیٹی پیکا ایکٹ میں خاصی تبدیلی لاچکی ہے، ہم حکومت سے رابطہ کرکے اس قانون میں بہت تبدیلیاں لائے ہیں اور موجودہ پیکا ایکٹ پچھلے قانون سے بہتر صورت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے پیکا قانون بہتر ہوا اور اب پیکا قانون بہتر حالت میں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پیکا ایکٹ پر میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ اپنی مرضی کی قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس نمبر نہيں ہيں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 منظور کیا۔ بل کو ایوان زیریں نے کثرت رائے سے منظور کیا۔
پیکا ایکٹ پر میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا، بلاول بھٹو
