تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث ان کے مؤکل کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔

وکیل شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ہیں۔

بیٹے زین قریشی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‏آج صبح میرے والد، مخدوم شاہ محمود قریشی صاحب، کی طبیعت ناساز ہوئی تو جیل میں موجود ڈاکٹرز نے فوری معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے مزید  چند دنوں تک انہیں زیرِ نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قوم سے گزارش ہے کہ ان کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا فرمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *