ماہرین موسمیات کی رواں سال مون سون سیزن ستمبر تک رہنے کی پیشگوئی

کراچی: ماہرین موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہورہے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے  پر کم اثرانداز ہو رہی ہیں، مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، 10 اگست سے  مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، رواں سال مون سون کا دورانیہ بھی بڑھ سکتا ہے، عام طور پر ملک کے جنوبی حصے سے مون سون 15 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہےتاہم  رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *