پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا

پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا کے لیے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ اسی عرصے میں پاکستانی درآمدات 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ برآمدات 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا جو 24-2023 میں تجارتی سرپلس 4 ارب2کروڑ ڈالرز تھا۔


ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستان نے 24-2023 میں امریکا سے درآمدات ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز کی تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سال 23-2022 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سر پلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز تھا، امریکا کے لیے 23-2022 میں پاکستانی برآمدات 5 ارب 28کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ اسی دور میں پاکستان نے 2 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی سال 22-2021 میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 7 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ 22-2021 میں پاکستانی برآمدات کا حجم 6 ارب 83 کروڑ ڈالرز تھا، مالی سال 22-2021 میں امریکا سے پاکستانی درآمدات کا حجم 3 ارب 76کروڑ ڈالرز تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *