راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں سابق وزیر اعظم سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
عمران خان کی طرف سے عدالت میں وکلا محمد فیصل ملک،فیصل چوہدری،بابراعوان پر مشتمل پینل پیش ہوا جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سےنوید ملک، ظہیرشاہ سرکار کی طرف سے پیش ہوئے۔
عمران خان سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سابق وزیر اعظم سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فردجرم عائد کردی۔
جبکہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر علی امین گنڈاپور سمیت47 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان سمیت 60 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد
