نیپرا کی جانب سے ونٹرپیکیج کی منظوری دے دی گئی

نیپرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے ونٹرپیکیج کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ ونٹرپیکیج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے، وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اورویلنگ صارفین شامل نہیں کیے گئے تھے،نیپرا کے مطابق ونٹرپیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں استعمال ہونے والے اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے7 پیسے ہوگی اور اس کی میعاد 3 مہینے دسمبر تا فروری تک ہوگی اور  یہ ریلیف یا کمی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔

نیپرا کی جانب سے اکتوبرکےماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے  14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن، پری پیڈصارف، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *