بشری بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور


سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ بشریٰ بی بی نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا۔

بشریٰ بی بی کے ہمراہ انکے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے جو عدالت نے عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *