ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں سزا پانے والوں کو سینٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں سزا پانے والے مجرموں کو سینٹرل جیل لاہور منتقل کیا گیا۔
جن میں محمد عمران، علی شاہ، جان محمد، ضیا الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داؤد خان، فہیم حیدر، محمد حیدر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول شامل ہیں۔

ملٹری کورٹ کی جانب سے  ان مجرموں کو 2 سے 10سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 21 دسمبر کو 25 افراد کو 9 مئی حملوں کے مقدمات  میں ملٹری کورٹ سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *