سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں،حسان نیازی کو 10 سال قید با مشقت سزا

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں، جس میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو 10 سال قید با مشقت سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سانحہ 9 مئی کیسز پر شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی ہیں اور یہ سزائیں مجرموں کو انکے قانونی حق کی فراہمی اور تقاضوںکے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سنائی گئی ہیں۔

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی حملے میں ملوث بریگیڈیئر(ر) جاوید اکرم ولد چوہدری اکرم، رئیس احمد ولد شفیع اللہ ، علی رضا ولد غلام مصطفیٰ اور ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6، چھ سال قید با مشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔


جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ، راجا دانش کو 4 سال جب کہ میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قید بامشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

جی ایچ کیو حملے میں ملوث حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال قید بامشقت، ہیڈ کوارٹر دیر اسکاؤنٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب ولد ریاض خان کو 4 سال قید مشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *