کراچی میں عوام کو لوٹنے والا ملزم گرفتار ہوگیا

کراچی میں عوام کو لوٹنے والا ملزم گرفتار ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے گاڑیوں کے کاروبار کے نام پر شہریوں کے تقریباً 30 سے 35 کروڑ روپے ہڑپ کیے تھے جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف فراڈ کے 6 مختلف مقدمات بھی سامنے آگئے  ہیں،  ملزم زبیر احتشام بھیس بدل کر روپوش تھا، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ  شہریوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *